تاجروںکوبے دریغ نوٹسز کااجراء قابل مذمت ہے:صدرآل پاکستان انجمن تاجران 

لاہور(  کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کوبے دریغ نوٹسز کے اجراء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے افرادکو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مہم چلائی جائے ، اگر ٹیکس دہندگان کوشک کی نگاہ سے دیکھنے کی پالیسی ترک نہ کی گئی تو اس کے انتہائی منفی نتائج برآمدہوں گے اور اس کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل محبوب سرکی، لاہور کے صدر میاں طارق فیروز ،سینئر نائب صد رنعیم بادشاہ،شہزاد بھٹی، خواجہ ندیم، رفعت سلیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ادارے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے عمل کو فروغ دیں تو مسائل پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت تاجروں کی مشکلات میں کمی کرے ،ملک بھر کے لاکھوں تاجر ہیجان کی کیفیت کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ،حالات کو سازگار کرنے کیلئے مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن