پورٹو مونٹی نیگرو نے پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پروگرام کے ذریعے مونٹی نیگرو کی شہریت کی پیشکش کر دی 

Dec 23, 2020

لاہور(پ ر) مونٹی نیگرو میں سب سے بڑے بین الاقوامی سرمایہ کاروں میںسے ایک پورٹو مونٹی نیگرو نے پاکستانی عوام کیلئے سرمایہ کاری پروگرام(سی بی آئی) کے ذریعے مونٹی نیگرو کی شہریت کیلئے خود کو متعارف کرادیا ہے ۔مونٹی نیگرین سی بی آئی پروگرام کیلئے با اختیار مونٹی نیگرو کے نیا پڑوس ،بوکا پلیس، ان پاکستانی شہریوںکو سرمایہ کاری کا نادر موقع فراہم کرتا ہے جو کہ آسانی سے سفراور بہتر مستقبل کیلئے دہری شہریت کے خواہاں ہیں۔ مونٹی نیگرو کیلئے تمام اہل خانہ کی شہریت حکومت کے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں میںساڑھے چار لاکھ یورو کے عوض حاصل کی جاسکتی ہے جس کے ساتھ مونٹی نیگرین حکومت کے ترقیاتی فنڈ میں چھ ماہ کے مختصر عرصے کیلئے 1لاکھ یورو کا عطیہ بھی دینا ہوگا۔یورپ کے وسط میںایک بہترین سیاحتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ،مونٹی نیگرو کی شہریت کے دیگر فوائد میںدنیا کے 124ممالک میںویزا فری انٹری شامل ہیں۔ پورٹو مونٹی نیگرو کے سیلز و مارکیٹنگ منیجر Brennon Nicholasکا کہنا ہے کہ ’’مونٹی نیگرو اپنے شہریوںکو شاندار طرز زندگی،حفاطت،سلامتی اور تعلیم و صحت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں