اسلام آباد ائرپورٹ پراے ٹی سی عملے اوراے ایس ایف اہلکاروں میں گرما گرمی 

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد ائرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول کے سینئرعملے کواے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے چیکنگ کے مشکل مراحل سے گزارے جانے پر گرما گرمی ہوگئی جوتے بیلٹ اتروا نے اور ایک گھنٹہ تک تحویل میں رکھنے کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا گیا تنازعہ کے باعث ائر ٹریفک کنٹرول کی صبح کی شفٹ ایک گھنٹے کے بعد شروع  ہوئی منگل کی صبح  ائیر ٹریفک کنٹرول کی شفٹ کے افسران ڈیوٹی پر پہنچے تو ڈی ایل اے ون گیٹ پراے ایس ایف کے اہلکاروںنے انہیںبیلٹ اور جوتے اتار کر سکینگ مشین سے گزرنے کا کہا جس پر ان افسران نے انکار کر دیا اور کہا کہ ہم روزانہ آتے ہیں ایسے کو ئی تحریری احکامات ہیں تودکھا دیں ورنہ ہم واپس چلے جاتے ہیں  اس واقعہ کی  اطلاع ملنے پرپر ائیر پورٹ مینجر عدنان خان نے مداخلت کی اور اے ایس ایف کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اورمعاملہ نمٹانے کی کوشش کی تاہم صورتحال کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن