کورونا وائرس سے براعظم انٹارکٹیکا بھی متاثر

کورونا وائرس سے براعظم انٹارکٹیکا بھی متاثر ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق براعظم انٹارکٹیکا کے برنارڈو او ھائینس ریسرچ سینٹر میں تعینات چلی کے فوجی اہلکاروں میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔

چلی کے آرمی بیس پر 36 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ افراد میں 26 جوان اور 10 سویلین کنٹریکٹرز شامل ہیں۔

ترجمان چلی فوج کے مطابق کورونا کی تشیخص دو جوانوں کے بیمار ہونے کے بعد ہوئی۔

چلی نے 36 مریضوں کو واپس بلالیا ہے جہاں ان کی طبیعت کافی بہتر ہے جبکہ ان کی جگہ دوسرے عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔

انٹارکٹیکا میں بھی کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب دنیا کا کوئی بھی براعظم ایسا نہیں جہاں یہ مہلک وائرس نہ پہنچا ہو۔

ای پیپر دی نیشن