برطانیہ: پاکستانیوں کیخلاف زہر اگلنے پر بھارتی چینل کو 20ہزار پائونڈ جرمانہ

Dec 23, 2020

لندن (نوائے وقت رپورٹ ) برطانیہ میں پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز باتیں کرنے پر بھارتی چینل کو جرمانہ بھگتنا پڑ گیا۔ آف کام نے برطانیہ میں چلنے والے بھارتی چینل ری پبلک پر 20  ہزار پاؤنڈ جرمانہ کر دیا۔ آف کام کے مطابق صحافی ارنب گوسوامی کے پروگرام میں پاکستانیوں کے خلاف جذبات کو ابھارا گیا۔ ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں صحافتی اقدار کی دھجیاں بکھیر دیں۔ ایسے پروگرام پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کے تعلقات میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔ بھارتی چینل ری پبلک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ ایسا پروگرام نشر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں