کراچی( نیوز رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ودینی اسکالرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کی صاحبزادی اوراسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمدصدیقی کی ہمشیرہ فاطمہ صدیقی کا نکاح مسنونہ مسجد قبا فیڈرل بی ایریا میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے رکن جماعت محمد فیض کے رکن جمعیت صاحبزادے عنید احمد کے ساتھ پڑھایا۔یہ مسجد میں ہونے والی اپنی نوعیت کی نکاح مسنونہ کی سادہ مگر پروقارتقریب تھی،جس میں کراچی تاء کشموراورملک بھرسے سیاسی سماجی دینی رہنماوں ،وکلاء ،ڈاکٹرز،صحافیوں اورپارٹی رہنماوں ،دونوں طرف قریبی رشتہ داروںسمیت بیشمار علماء صحافی سیاسی کارکن دانشور دوست احباب بزرگ اور عمائدین کی بھرپور شرکت تھی۔ایک اندازے کے مطابق تقریب میں پندرہ سو سے زائد مہمان شریک ہوئے،جن میں امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، صلاح الدین شیخ، سابق ایم پی اے وسیم آفتاب ،پی ڈی پی کے بشارت مرزا، پیپلزپارٹی کے وقار مہدی، جمعیت علماء اسلام کے علامہ قاضی احمد نورانی،پی ایس پی کے سید حفیظ الدین، سواد اعظم کے قاری اللہ داد ،معروف دانشور نصرت مرزا، مرکزی نائب امراء راشد نسیم ،اسد اللہ بھٹو،نائب قیم محمد اصغر،علماء مشائخ رابطہ کونسل کے چیئرمین میاں مقصود احمد و دیگر رہنما شریک تھے۔