شاہ جمال(نامہ نگار)ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ بند کرانے جانے والی پولیس وین پر باراتیوں کا پتھراؤ اہلکاروں کو دھکے ہاتھا پائی بدکلامی مقدمہ درج۔پولیس آفیسر محمد رؤف نے بتایا کہ وہ بسلسلہ گشت چوک مہر پور کے مقام پر موجود تھا کہ اسے اطلاع ملی کہ دائرہ ودھو میں شادی کی تقریب میں بلند آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلاکر اور زبر دست ہوائی فائرنگ کر کے نہ صرف عوام کا سکون غارت کیا جا رہا ہے بلکہ خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے جس پر وہ معہ پولیس وین اور نفری کے وہاں چلے گئے باراتیوں نے بلند آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلا کر شور برپا کر رکھا تھا جبکہ کچھ لوگ ہوائی فائرنگ میں مصروف تھے روکا تو کچھ لوگ طیش میں آگئے اور گاڑی پر پتھراؤ شروع کر دیا جبکہ باقی کے کچھ لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھکے دینا شروع کر دئیے ہاتھا پائی کرتے ہوئے فرار ہو گئے پتہ جوئی پر ملزمان جاوید ولد مشتاق،شعیب ولد مشتاق،مجاھد ولد غلام مصطفیٰ،محمد اعجاز ولد نا معلوم قوم ملانہ معلوم ہوئے جن کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے گئے ہیں۔
ہوائی فائرنگ ‘ ساؤنڈ بند کرانے جانیوالی پولیس پارٹی پر باراتیوں کا پتھراؤ
Dec 23, 2020