سادھوکے(نامہ نگار)مالٹا توڑنے پر فیکٹری مالکان نے ملازم پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کر کے لہولہان کر دیا،بتایا گیا ہے کہ رحمت کالونی کا رہائشی عدنان علی ولد سیٹھ سلطان علی آبشار پائپ فیکٹری میں ملازم ہے گذشتہ روز اس نے فیکٹری کے باغ سے ایک مالٹا توڑا جس پر فیکٹری مالکان باؤتنویر،باؤ بلال وغیرہ نے اس کو ڈنڈوں سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔