ماہرین کا شمسی توانائی کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے قومی مہم چلانے کا مطالبہ

Dec 23, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی پی ایس)میں منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے توانائی کے ماہرین نے پاکستان میں کوئلہ پر مبنی بجلی کی پیداوار کو کم کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کی مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا  اور 2030تک ملکی تواناء کے 60فیصد تک کے حصے کو قابل تجدید تواناء میں تبدیل کر دینے پر توجہ مرکوز کرنے پر اصرار کیا۔ اس اجلاس کا انعقاد آئی پی ایس کی طرف سے ہونے والے ایک مطالعہ پر تبادلہ خیال کرنے کیلیے کیا گیا  ۔ اس اجلاس میں میزبانی کیفرائض سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی مرزا حامد حسن نے ادا کیے ۔

مزیدخبریں