صدرمملکت کی حسابات جاریہ کے خسارے پرقابوپانے میں ملک کی کامیابی کی تعریف

Dec 23, 2020 | 15:36

ویب ڈیسک

صدرڈاکٹرعارف علوی نے حسابات جاریہ کاخسارہ جوکہ اب سرپلس ہے پرقابوپانے میں ملک کی کامیابی کوسراہاہے۔
صدرنے اپنے ٹوئیٹراکائونٹ سے ایک چارٹ بھی پوسٹ کیا جو پاکستان کے حسابات جاریہ کے خسارے پرقابوپانے اورحسابات جاریہ کے میزان کے مثبت جانب بڑھنے کوظاہر کررہاہے۔
صدرنے سٹیٹ بینک کاایک گراف بھی ری ٹوئیٹ کیا جو اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ مثبت اشاریے ظاہر کررہاہے۔
ٹوئیٹ کے مطابق پاکستان کاحسابات جاریہ کامیزان گزشتہ ماہ چوالیس کروڑسترلاکھ ڈالر سرپلس رہاجوکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں بتیس کروڑساٹھ لاکھ خسارہ تھا۔

مزیدخبریں