کورونا وائرس کے باعث پشاور انتظامیہ نے مزید 4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ نے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاو ن سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا، ان علاقوں میں محلہ کوٹلہ خان، حیات آباد فیز 5، گل آباد نمبر دو، سکندر ٹاون شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق متعلقہ علاقوں میں آمد ورفت پر مکمل پابندی ہوگی، سمارٹ لاک ڈاون کا مقصد کورونا پر قابو کرنا ہے۔