وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی نسبت آج طبیعت بہتر ہے۔صحت یابی کیلئے عوام کی دعائوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔مکمل احتیاط کر رہا ہوں اور آئسولیشن میں ہوں۔اہم سرکاری امور گھر رہ کر سرانجام دے رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج اپنے بیان میں کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن جماعتیں اجتماعات سے گریز کریں کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کے دکھ بانٹنے کا ہے ۔ سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے۔اس وقت انسانی زندگیاں بچانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ روز کی نسبت آج طبیعت بہتر ہے، دعائوں پر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں:عثمان بزدار
Dec 23, 2020 | 22:58