گیس بحران: حکومتی ایم این اے آفتاب صدیقی نے حماد اظہر کو کھری کھری سنا دیں

کراچی (نیٹ نیوز) گیس بحران کے معاملے پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ہیں۔ حماد اظہر کو خط لکھا کہ ان کے ڈیفنس کے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے۔ اکتوبر سے گیس کا مسئلہ چل رہا ہے۔ آپ کو بارہا میسجز بھی کیے لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔ یہی رویہ رہا تو بلدیاتی الیکشن میں کراچی میں بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ این اے 247 کے رہائشی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ میرے حلقے بالخصوص ڈی ایچ اے میں گیس کی قلت کا نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...