علاقائی ترقی افسران کے احساس ذمہ داری سے ہے:مہراللہ بادینی

قلات(اے پی پی)  ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کا دارومدار وہاں موجود سرکاری محکموں کی کارکردگی اور وہاں موجود عملے کی احساس زمہ داری سے جڑی ہوئی ہے۔ سرکاری محکموں کے عملے کی کارکردگی کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ وہاں موجود افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنا کام ایمانداری اخلاص اور جانفشانی سے کریں۔ وقت کی پابندی اور احساس ذمہ داری کے قائل اقوام ہی ترقی کے معراج پر پہنچتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں قلات میں مختلف محکموں سے اپنے تعارفی اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات سید مقصود شاہ، اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب لانگو اور ڈی پی او قلات عبدالرؤف بڑیچ سمیت تمام لائنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن