نیب بلوچستان پیپلز پارٹی رہنما میر صادق عمرانی کو بری کردیا

ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کو نیب بلوچستان عدالت تین نے باعزت بری کردیا گیا نصیر آباد میں خبر پہنچتے ہی کارکنوں ووٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عمرانی ہاوس میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کی نیب عدالت سے کیس میں بری ہونے کی اطلاع ملتے ہی عمرانی ہائوس ڈیرہ مرادجمالی میں ڈویژنل صدر میر بلال خان عمرانی ارشاد احمد جمالی نے کارکنوں جیالوں ووٹروں میں مٹھائی تقسیم کی اور مبارک بادی دی گئیں۔ نیب عدالت سے بری ہونے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے میر صادق عمرانی میر بلال خان عمرانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے جیالے شہید بھٹو کے سپاہی ہیں عوام کے فنڈز عوام لگائے جاتے ہیں نہ کرپشن بے ضابطگیوں کی نظر ہوتے ہیں جیسے آج میر صادق عمرانی نیب عدالت سے بری ہوکر سرخرو ہوئے ہیں اور کہاکہ امید ہے نیب بلوچستان ایری گیشن میں 62ارب کے ٹینڈروں میں 7ارب روپے کمیشن لینے والوں کو بھی نے نقاب کریں گے کاغذات نامزگیوں میں موجودہ اثاثوں میں دن رات کا فرق ہے محکمہ ایری گیشن ہیلتھ سمیت نصیرآباد کے دیگر محکموں میں وزراء اپنے سالے بھانجے بھتیجے اور قریبی رشتہ دار بھرتی رشتہ داروں کو میرٹ کا جنازہ نکال کر بھرتی کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن