آئی  ایم ایف کی خواہش ، منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا امکان 

اسلام آباد (عترت جعفری) منی بجٹ بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا قوی امکان ہے۔ کیونکہ یہ آئی ایم ایف کی ایک خواہش ہے کہ منی بجٹ کو پارلیمنٹ کی حمائت حاصل ہو۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز کابینہ میں منی بجٹ اور سٹیٹ بنک کے بلز پر غو ر نہ ہونے کی بڑی  وجہ سٹیٹ بنک کے بل کے بارے میں وزیر قانون کی جانب سے اہم آئینی اور قانونی نکات پر بریفنگ کا نہ ہونا تھا۔ اس بریفنگ کے لئے ہی بلز کو موخر کیا گیا تھا، ان ذرائع کا کہنا ہے کہا آئی ایم ایف کو پہلے بھی آرڈی نینس کے ذریعے منی بجٹ  لانے کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم اس نے بل کی صورت میں منطور کرانے کے لئے کہا تھا۔ آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس  12جنوری کو ہونا ہے۔ اس بارے میں جب سوال کیا گیا تو ذرائع نے کہا کہ یہ پتھر پر لکیر نہیں ہے کہ12 جنوری سے قبل ہی اسے منظور کرانا ہے۔ بورڈ کے اجلاس ہوتے رہتے ہیں، جیسے ہی  یہ عمل مکمل ہو گا اس کے بعد پاکستان کا کیس زیر غور آسکتا ہے۔ مشیر خزانہ نے جن کی سینیٹر کی حیثیت سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے اب  جمعہ ہی کو حلف اٹھا سکیں گے اور ممکنہ طور پر ان کو اسی روز وفاقی وزیر کا حلف بھی مل جائے گا۔ جس کے بعد منی بجٹ  پیش کیا جا سکے گا۔ جب یہ سوال کیا گیا کہ آرڈی نینس کے اجراء کی بات چل رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک آپشن ہوتا ہے مگر ابھی تو پارلمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس ہو رہے ہیں جس کے دوران آرڈی نینس آہی نہیں سکتا۔ جبکہ ایف بی آر میں منی بجٹ کی دستاویزات کی پرنٹنگ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...