3لیگی ارکان کی ملاقات ، منتخب  نمائندوں کے احترام پر حرف نہیں آنے دینگے : عثمان بزدار

لاہور+شرقپور شریف (نیوز رپورٹر+نامہ نگار) وزیر اعلیٰ  عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، محمد غیاث الدین اور چوہدری اشرف علی انصاری شامل تھے۔ اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حلقوں کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ خلوص نیت سے پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ نے پنجاب میں حقیقی معنوں میں وہ کام کئے جو ماضی میں کوئی نہ کر سکا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارکان پنجاب اسمبلی میرے ساتھی ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔ آپ کی عزت میری عزت ہے۔ منتخب نمائندوں کے احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، پنجاب میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔ نیت نیک اور سمت درست ہے۔ کھوکھلے نعرے نہیں لگائے، صرف عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ عثمان  نے بزدار نے زندہ دلان لاہور  کو  ایک اور بڑا تحفہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ  کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی  نے کہا کہ کیولری گراؤنڈ پر انڈر پاس اور ڈیفنس موڑ پر اوورہیڈ برج  کا میگا پراجیکٹ بنے گا۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں لاہور کے لئے ایک اور میگا پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ کیولری گراؤنڈ انڈر پاس اور ڈیفنس موڑ فلائی اوور پر 2ارب 80کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں پھولنگر کی رہائشی 8 سالہ ملازمہ کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ  طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں  ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ  نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے محکمانہ و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے  کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے لوگوں سے کئے گئے عہد نبھا رہی ہے۔ ملتان کے بعد بہاولپو رمیں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کیلئے مختص بجٹ کی رنگ فینسنگ کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ عثمان بزدار نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...