خواجہ سرائوں کو بھیک مانگنے سے روکنا ہمارا مشن ہے : میڈم صبا گل

Dec 23, 2021

جمبر (نامہ نگار) ہمارا مشن تیسری صنف یعنی خواجہ سرائوںکو بھیک مانگنے سے روکنا ہے اور ان کو کاروبار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ بھیک مانگنا گناہ ہے ہم انہیں اس لعنت سے پاک کرکے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کی صدر میڈم صبا گل نے ایک درجن سے زائد خواجہ سرائوں میں کمبل اور رضایاں تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن نے چھ ماہ کے دوران ساڑھے تین سو سے زائد غریب اور بے سہارا بچیوں کی شادیاں کرائیں اور متعدد خواجہ سرائوں کو نوکریاں دلوائیں۔

مزیدخبریں