شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انچارج نادرا آفس شیخوپورہ احمد عرفان گجر نے کہا ہے کہ نادرا نے پاکستانیوں کو بے شمار سہولیات فراہم کررکھی ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت پراوورسیزکوبھی بھرپور سہولیات مہیا کی جارہی ہیں، شناختی کارڈز موبائل فون پرحاصل کیے جا سکتے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ بھی موبائل فون پردئیے جا سکیں گے 84 لاکھ اوورسیزپاکستانی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، الیکشن کمیشن کی اجازت سے ان کی ووٹنگ سہولت پر بھی نادر ا نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے احمد عرفان گجر نے کہا کہ (نادرا) نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے اور تجدید کرانے کیلئے موبائل ایپ بھی تیار کی ہے جس سے پاکستان دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کرانیوالا پہلا ملک بن گیا تھا، جس کی بدولت شہری سمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنوانے کے اہل ہیں، نادرا کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کے پروگرام میں موبائل پر لائیو بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ممکن ہے۔