مکرمی! میں آپ کے مؤقر جریدہ کی وساطت سے اربابِ اختیار کی توجہ ڈالر کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ ڈالر کی قیمت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ڈالر کی قیمت 100 روپے سے 102 روپے تک تھی لیکن اب ڈالر کی قیمت 180 روپے تک بڑھ چکی ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ضروریات زندگی کی تمام چیزوں کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں جن میں آٹا ، چاول ، گھی ، چینی اور دالیں وغیرہ شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں چینی 52 روپے سے 55 روپے تک ملتی تھی لیکن اب اس کی قیمت دُوگنا بڑھ چکی ہے اسی طرح ہمارے ملک کا قرضہ بھی بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ میری وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ ڈالر کی قیمت پر قابو پائیں تاکہ ہمارے ملک کے قرضے کم ہوں اور ضروریات زندگی کی اشیاء بھی سستی ہوں تاکہ غریب لوگ دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔ (احمد ریحان عارف ۔ جڑانوالہ)
ڈالر کی اڑان
Dec 23, 2021