بینک الفلاح اور دستگیر ٹیکنالوجیزکا معاونت کیلئے معاہدہ

Dec 23, 2021

لاہور(کامرس رپورٹر)بینک الفلاح اور دستگیر ٹیکنالوجیزنےSMEs مرچنٹس اور ان سے منسلک سپلائی چینز کی، اُن کے عملی امور اوربینکنگ سروسز کے حصول میں معاونت اور سہولیات بہم فراہم کرنے کیلئے آپس میں معاہدہ کرلیا ہے ۔دستگیر اپنے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سلوشنز کے ذریعے سپلائی چین مینجمنٹ ، آرڈرنگ اور لاجسٹکس کے شعبہ جات کے حوالے سے SMEs کی کارکردگی کو بہتر اور منفعت بخش بنانے کیلئے کام کررہا ہے اسی کے ساتھ بینک الفلاح ، پیمنٹ سلوشنز اور ڈیجیٹل ایسٹس پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے۔ اس موقع پر بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او، عاطف باجوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،بینک الفلاح میں ہم بینکاری اور فنانسنگ کے شعبہ جات میں ڈیجیٹائزڈ ایکو سسٹم کی نمو اور ترقی کے عمل کو آسان اور سہل بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں ۔ اس سے ہمیں ملکی معیشت پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کرنے کا موقع میسر آئے گا۔’’دستگیر ٹیکنالوجیز کے بانی محمد اویس قریشی نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ دستگیر کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو ہمیں نہ صرف صارفین کو کلی طور پرسہولیات کی فراہمی کے قابل بناتا ہے بلکہ ساتھ ہی پاکستان میں SMEریٹیلرز کی جانب سے ان مالی امور میں شمولیت کے ہمارے بنیادی مقصد کو بھی تقویت اور فروغ دیتا ہے ۔

مزیدخبریں