لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہاہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور طریقہ سے حصہ لے گی اور مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے، صوبے بھر میں ہر یونین کونسل سے باوقار،اچھی شہرت اور عوام میں مقبولیت رکھنے والے نمائندے میدان میں اتاریں گے اور انتخابات میں عوامی طاقت سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر دیں گے۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی دفتر میںپارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پارٹی کے اندر جمہوری عمل کو حقیقی معنوں میں اپنایا اور ہر سطح پر کارکنوں کو آگے لایا گیا ہے اوران کی رائے کا ہمیشہ احترام کیا گیا ہے جبکہ فیصلہ سازی میں بھی کارکنان کی مشاورت ہمیشہ یقینی بنائی گئی ہے۔
بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے: شاہدہ احمد
Dec 23, 2021