سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ہمیشہ عوام کو مایوس کیا: حافظ سیف اللہ

کوٹ رادھا کشن( نمائندہ خصوصی) سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ہمیشہ عوام کو مایوس کیاہے، منتخب ہونے کے بعد ضلع قصور کو مثالی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک اللہ اکبر کے امیدوار چیئرمین ضلع قصور حافظ سیف اللہ قصوری نے کوٹ رادھاکشن کے مقامی شادی ہال میں ورکر کنونشن کے موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے مقامی عہدیداران ماسٹر محمد اصغر، جاوید عثمان، خرم شہزاد و دیگر کی بہترین پروگرام کرانے پر تعریف کرتے کہا تحریک اللہ اکبر پورے پاکستان میں انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...