لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈی نیشن عارف چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے اپنی ناکامی کی اصل وجہ پر تاحال توجہ نہیں دے رہے۔اس ناکامی کی وجہ بیڈگورننس، مہنگائی یا ناقص پلاننگ نہیں ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے مخلص اتحادیوں سے بیوفائی ہے۔ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے ایک ٹویٹ تک نہیں کیا۔
پی ٹی آئی کی ناکامی کی وجہ طاہر القادری سے بیوفائی ہے: عارف چودھری
Dec 23, 2021