اقوام متحدہ (شِنہوا)چین کے ایک سفارتی نمائندے نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں امن و سلامتی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے درخواست کی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں سلامتی کی صورتحال تشویشناک ہے، رواں سال کے آغاز سے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فلسطینی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے تشدد میں تیزی آئی ہے، حملے تواتر کے ساتھ ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ پرامن رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں، ایسے اقدامات سے گریز کریں جو مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں، شہریوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں اور صورت حال کی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔