بشیربلور شہید کے خاندان کی بہادری قوم کیلئے مشعل راہ ہے:اسفندیارولی 

پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ بشیربلور شہید کی بہادری، جرأت اور پختون قوم کی بقا کی جنگ جاری رہے گی، عوامی نیشنل پارٹی دہشتگردی، انتہاپسندی اور جنونیت کے خلاف موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی شہید بشیر احمد بلور کی نویں برسی پر جاری پیغام میں اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ ہمارے رہنمائوں اور کارکنان نے قربانیاں اس مٹی کی حفاظت اور بقا کیلئے دی ہیں دہشتگردی اور دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا بلکہ ہم انہیں انسان بھی نہیں سمجھتے دہشتگردوں نے ہم سے ہمارا دوست، سیاسی ہمسفر بشیربلور جدا کیا لیکن انکا مشن نہیں رکا بشیربلور شہید کے خاندان نے جس طرح بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کیا وہ پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ہر شہید پر فخر ہے اور شہداء کی امین جماعت کے طور پر منزل کی جانب سفر نہیں رکے گادہشتگردی، انتہاپسندی اور تشدد کے خلاف جنگ باچاخان سے آج تک جاری ہے اور جاری رہے گی پختونخوا بالخصوص پشاور کے عوام کو بشیربلور کی کمی ضرور محسوس ہوگی لیکن ہم اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ آج اگر اس خطے پر امن ہے تو اس کی سب سے بڑی وجہ بشیربلور شہید اور اے این پی کی قربانیاں ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کو نشانہ بنانے کی تازہ مثال ڈی آئی خان میں عمرخطاب شیرانی شہید اور باجوڑ کے شہداء ہیںاے این پی نے جو جنگ لڑی اسکے بعد بھی ایک امتیازی سلوک کیا جارہا ہے لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ای پیپر دی نیشن