لاہور(کامرس رپورٹر) کینگڈم ویلی ہائوسنگ سوسائٹی واقع چکری انٹر چینج نزد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ نے حکومت پنجاب کو وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ’’ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم‘‘ کے تحت کم آمدن والے افراد کیلئے تین اور پانچ مرلہ گھروں کی تعمیر کیلئے زمین مہیا کر دی اور ایک چائنز کمپنی SHOUGUANG BUISNESS GROUP کیساتھ ایک یادداشت پر دستخط بھی ہو چکے ہیں۔ جس کے تحت چین کی کمپنی ہائبرڈگھروں کی تعمیرشروع کرنے جا رہی ہے۔ یہ گھر زلزلہ پروف، ساونڈ پروف اور ٹمریچر پروف ہونگے۔ جو کہ ایک ماہ کی کم مدت میں فوری تعمیر ہوجائینگے۔