یکم جنوری سے 3کروڑخاندانوں کوصحت کارڈ دیئے جائینگے: یاسمین راشد 

Dec 23, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزآڈیٹوریم میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حوالہ سے آگاہی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے 3کروڑخاندانوں کونیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کے ساتھ سفیدپوش خاندانوں کیلئے بھی بہت بڑی نعمت ہے۔پنجاب کے کسی بھی منتخب سرکاری ونجی ہسپتال میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے حامل مریض کوعلاج کی سہولت کیلئے انکارنہیں کیاجائے گا۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں بھی مریضوں کیلئے ہزاروں بستروں میں اضافہ ہوچکاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں 300سے زائد نجی ہسپتالوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کیلئے منتخب کرلیاگیاہے۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی وجہ سے نجی سیکٹرنے اپنے ہسپتالوں کادائرہ کاربڑھاناشروع کردیاہے۔کئی نجی ہسپتالوں میں 70سے 80فیصد مریض نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل ہیں۔

مزیدخبریں