لاہور ہائیکورٹ: نابینا خاتون سکول ٹیچر کے تبادلہ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Dec 23, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے نابینا خاتون سکول ٹیچر آمنہ ارشد کے تبادلے کیخلاف درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔  عدالتی حکم پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سکول عدالت پیش ہوئیں۔ درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ نابینا خاتون ٹیچر آمنہ ارشد کا شوہر بھی نابینا ہے۔ وہ ٹیچر تعینات ہیں۔ ایک سال سے محکمہ کو بیوی کے لاہور تبادلے کے لیے درخواستیں لکھ رہے ہیں مگر شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ عدالت محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو بیوی کے تبادلے کا حکم دے۔
فیصلہ محفوظ

مزیدخبریں