ورکنگ ویمن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے: شیریں مزاری

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت انسانی حقوق اسلام آباد نے نیشنل ورکنگ ویمن ڈے منانے کیلئے 22 دسمبرکو اسلام آباد میں وزارت انسانی حقوق میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ یہ دن ان ورکنگ ویمن کی کوششوں کی یاد دلاتا ہے جو نہ صرف دفاتر بلکہ گھروں میں بھی کام کررہی ہیں اور وہ گھریلو آمدنی میں اہم حصہ شامل کر کے اپنے خاندانوں کی مالی معاونت کر رہی ہیں۔ اس لئے ہر سطح پر ان کے کردار کو سراہنے اور تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ ورکنگ ویمن کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور خواتین کی زیادہ سے زیادہ موجودگی کو اہم اور اعلی جگہوں پر دیکھا جا سکتا ہے لیکن ہمارا معاشرہ ابھی بھی ان مشکلات کے بارے آگاہ اور سنجیدہ نہیں ہے۔
شیریں مزاری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...