خیبر پی کے میں کامیابی کسی کی مرہون منت نہیں: جے یو آئی 

Dec 23, 2021

اسلام آباد (خبر نگار) جے یو آئی ایف کے ترجمان اسلم غوری نے حکومتی وزراء کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء اور ذمہ داران کو اپنی اعلی کارکردگی پر استعفی دینا چاہیے۔ کے پی کے میں جے یو آئی کی کامیابی کسی کی مرہون منت نہیں۔ عمران خان کی مرکزی کابینہ ہی ان کے زوال کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ 150 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ جے یو آئی اعتدال پسند اسلامی جمہوری جماعت ہے۔ کیوں کہ جے یو آئی ملکی آئین اور عوامی امنگوں کے عین مطابق سیاست کرتی ہے۔
جے یو آئی

مزیدخبریں