نواز شریف کی جائیداد ضبطگی، اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں سماعت ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف اعتراضات کی درخواستوں میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔ دوسری طرف احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت اسحاق ڈار وغیرہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس میں ریکارڈ ہائیکورٹ ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی  18 جنوری تک ملتوی کردی۔
سماعت ملتوی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...