لاہور میں خواتین کیساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر  تشویش کی قرارداد جمع 

لاہور( خصوصی نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 11ماہ میں 481خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات قابل تشویش ہیں، اس عرصے میں 136خواتین کو اغواء کرنے کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، لاہور جیسے اہم ترین شہر میں خواتین کا غیر محفوظ ہونا تشویشناک ہے،پنجاب پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے، مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس خواتین کا تحفظ یقینی بنائے۔
قرارداد جمع

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...