لکی مروت ،سکول میں فائرنگ  سے استاد جاں بحق، 2افراد زخمی 

پشاور  (آئی این پی )  لکی مروت کے علاقے تھانہ تجوڑی کی میں واقع ایک گورنمنٹ سکول میں فائرنگ سے ایک استاد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 میں پیش آیا۔، جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر سکول میں تعینات ایک استاد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 
لکی مروت فائرنگ

ای پیپر دی نیشن