ہائوسنگ سوسائیٹز مالکان صاف پانی فراہمی کے پابند ہیں: محمد رضوان 

لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں سالٹ اور لیکورڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت تمام قوانین پر 100 فیصد عملدر آمد کروانامحکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کی ذمہ داری ہے۔ ہاؤسنگ سوسائیٹز کے مالکان پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے پابند ہیں۔ اس سلسلہ میں مالکان سوسائیٹز سے پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ لیا جائیگا۔ ہاؤسنگ سوسائیٹز کو دیئے جانے والے آپریشن این او سی کا ریویو کرینگے اور جو سوسائیٹز معیاری سروسز کی فراہمی دینے میں ناکام ہو رہی ہیں،ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اوران کے این او سی بھی کینسل کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں ہاؤسنگ سوسائیٹز پر متعلقہ قوانین اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن