پیرس (نیٹ نیوز) فرانس کی خاتون اول بریگیٹ میکرون نے ٹوئٹر پر اپنے خلاف پیدائشی طور پر مرد ہونے کی افواہیں پھیلانے والوں پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر یہ ٹرینڈ چل رہا ہے کہ خاتون اول بریگیٹ میکرون جب پیدا ہوئیں تو وہ مرد تھیں اور ان کا نام جین مشیل ٹروگنیکس تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے اپنی جنس تبدیل کروائی۔