کارکے ریفرنس‘ شریک ملزموں کی بریت درخواستیں مسترد کر دی جائیں: نیب 

اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے  میں زیر سماعت راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف رینٹل پاور کارکے ریفرنس میں نیب نے تین شریک ملزموں کی بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتے ہوئے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور وکلاء  صفائی کے علاوہ تفتیشی افسر عدالت پیش ہوئے۔  نیب کی طرف سے  ریفرنس کے شریک ملزمان طاہر بشارت، رضی عباس اور رسول خان محسود کی بریت درخواستوں پر جواب جمع کرایا گیا۔ ریفرنس کے شریک ملزم اسماعیل قریشی کی جانب سے بھی بریت درخواست جمع کرا دی گئی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت24 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن