پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کاآٹو سافٹ ڈائنمکس سے معاہدہ،یادداشت پردستخط

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے اپنے کلائنٹس کو جدید بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے آٹو سافٹ ڈائنمکس پرائیویٹ لمیٹڈ سے معائدہ کیا ہے۔ بنک اپنے کلائنٹس کو بنکنگ اور کمپلائن سسٹم اور آٹو بزنس اپریشنز کی سہولت دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں بنک اور آٹو سافٹ ڈائنمک کے درمیان ایک معاہدہ کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ بنک کی جانب سے طاہر یعقوب بھٹی صدر،چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آٹو سافٹ کی جانب سے محترمہ سعدیہ خان نے دستخط کیے۔ اس معاہدہ پر عملدرآمد کیلئے پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ اپنے کلائنٹس کو جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کر سکے گا۔ جس میں آن لائن بینکنگ ، اے ٹی ایمز ، موبائل بینکنگ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صدر بینک نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ ایک تاریخی بنک ہے۔ ان جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے اس بینک کا شمار جدید بنکوں کی صف میں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن