نواز شریف  جائیداد ضبطگی کیخلاف  اعتراضات نیب  عدم موجود، سماعت ملتوی

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف اعتراضات کی درخواستوں میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز مریم نواز، عمیر رزاق اور رانا مشتاق کی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عدالت پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔واضع رہے کہ مریم نواز نے مری اور چھانگلہ گلی جبکہ دیگر نے بوڈ کسانی لاہورکی جائیداد ضبطگی پر اعتراضات دائر کئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...