ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک )پیٹرول پمپس پرغیر معیاری پٹرول کی فروخت کی عوامی شکایات پر ممبر آئیل زین العابدین اورچیرمین اوگرا مسرور خان کی خصوصی ہدایات پر اوگرا ٹیم نے جائینٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایم اقبال کی قیادت میںمختلف پٹرول پمپس ڈیرہ اسماعیل خان سمیت بنوں اور کوھاٹ،کرک ،پیزو،لکی مروت،ٹانک میں پٹرول پمپس پر مقدار،نرخ اور معیار کو جانچنے کے سلسلے میں اوگرا کی بڑی کاروائی،درجنوں پمپس سے سیمپل لے کر لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ڈیرہ اسماعیل خان میں اورا ٹیم کی پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی ڈوثرن بھر میں پیٹرول پمپس مالکان کی دوڑیں لگ گیئں اور انن فانن پیٹرول پمپوں پر ریٹ کم کر دئے گئے جبکہ ٹیم کی آمد سے قبل اکثر پیٹرول پمپس پر تین چار روپے پیٹرول سرکاری ریٹ سے زیادہ فروخت کیا جا رہا تھااوگرا کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک سمیت دیگر علاقوں اور ضلاع کے گرد و نواح کے پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل کی کوالٹی، ریٹ او رپیمانہ جات چیک کیے چیکنگ کے دوران سخت ایکشن لیتے ہوئے مختلف پٹرول پمپس سے نمونہ جات اکٹھے کیے گئے لیبارٹری چیکنگ کے بعد پٹرول/ڈیزل کی مقدار اور معیار کے سلسلے میں اوگرا کی بڑی کاروائی متوقع ہے لیبارٹری چیکنگ رپورٹ کے بعدملاوٹ میں ملوث تمام پمپس کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ اوگرا کی ٹیم کے اچانک چھاپہ کے دوران عوام کی کثیر تعداد ہر پٹرول پمپوں پر موجود رہی جبکہ مقامی صحافی بھی موقع پر پہنچ گئے اور اوگرا کے اس اقدام کو عوامی سماجی ،اورٹرانسپورٹ تنظیموں نے نہ صرف سراہا بلکہ اوگرا سے مطالبہ کیا کی اس سلسلے کو باقاعدہ مانٹرنگ کارنگ دیا جائے اور جیسے ہی پیٹرول کی قیمتیں کم یا زیادہ ہوتی ہیں فوری طور پر اچانک چکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جاے شہریوں کاکہنا تھاکہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈوثرن میں زیادہ تر پیٹرول پمپس پر نہ صرف غیر معیاری پیٹرول فرخت کیا جاتا ہے بلکہ ایرنی پیٹرول سمگل شدہ پمپس پر فروخت کیا جاتا ہیانہوں نے کہا کہ اوگرا کی اس کاروائی کے بعد ملک میں عوام کو اچھی کوالٹی اور درست مقدار میں تیل کی فراہمی ممکن ہوگی اور بے ایمانی میں ملوث تمام افراد کو سخت جرمانے کئے جائیں گے اور ملاوٹ شدہ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے پمپس کے لائنس این اوسی کینسل کی جائیں تاکہ عوام کو اس غیر معیاری پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے مافیا سے چھٹکارہ مل سکے۔پر ممبر آئیل زین العابدین اورچیرمین اوگرا مسرور خان کو اس اقدام پر شہریوں نے بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور چکنگ کے دوران اکثر پمپس پر عوام کا جم غفیر اکٹھا ہو گیا اور اور کے حق میں نعرے لگائے،
ڈی آئی خان،غیر معیاری کوالٹی پرپٹرول پمپس کو جرمانہ کرینگے:اوگرا
Dec 23, 2021