پنک ریذیڈنسی ریفرنس،  نیب پراسیکیوٹر کو آج دلائل دینے کی ہدایت 

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت خواجپ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں شریک ملزمان کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر دلائل جاری رہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید ،وکلاء صفائی اور تفتیشی افسر کے علاوہ نیب گواہ رسول بخش لغاری عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر شریک ملزمان شبیراحمد اور عبدالجبار کی ضمانت بعد ازگرفتاری درخواستوں پر وکلاء صفائی نے دلائل مکمل کرلیے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو آج دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت6جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔
 

ای پیپر دی نیشن