اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) حکومت جا پا ن افغانستان کے پناہ گزینوں اور پاکستان میں میزبان کمیونٹیز کے لیے اپنی انسانی امداد کو بڑھا رہی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق افغانستان میں جاری انسانی بحران کے جواب میں جاپان نے پاکستان کو 3.72 ملین امریکی ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امداد پاکستان کو ملک میں ممکنہ پناہ گزینوں کی آمد کے لیے تیاری کرنے اور افغان مہاجرین اور میزبان کمیونٹیز کے درمیان طویل سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد دے گی۔گزشتہ 40 سالوں سے پاکستان نے 1.4 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ مہاجرین کی میزبانی کی ہے اور اگست میں افغانستان میں اچانک سیاسی تبدیلی کے بعد سے انسانی امداد کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ وبائی مرض کو دبایا نہیں جا سکا ہے۔امداد ڈبلیو ایف پی، یونیسیف اور یو این ایچ سی آر کے ذریعے فراہم کی جائے گی تاکہ بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، صوبہ سندھ، افغان مہاجرین اور ان کی میزبان کمیونٹیز کے لیے صحت کی دیکھ بھال، خوراک اور غذائیت، تحفظ، تعلیم، پانی اور صفائی جیسے شعبوں میں انسانی ضروریات کو براہ راست پورا کیا جا سکے۔