رینٹل پاور کارریفرنس، نیب کی تین شریک ملزمان کی بریت درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا 

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف رینٹل پاور کے کارکے ریفرنس میں نیب نے تین شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتے ہوئے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور وکلائ￿  صفائی کے علاوہ تفتیشی افسر عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر نیب کی طرف سے  ریفرنس کے شریک ملزمان طاہربشارت، رضی عباس اور رسول خان محسود کی بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتیہوئے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی، دوران سماعت ریفرنس کے شریک ملزم اسماعیل قریشی کی جانب سے بھی بریت درخواست جمع کرا دی گئی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت24 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن