اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ریلوے کے ملسل خسارے کے باعث مسافر ٹرینوں کی آوٹ سورس میں بچ جانے والی ٹرینوں کو بھی ’’پراکس‘‘کو دینے کا فیصلہ، آوٹ سورسنگ کے عمل میں نجی کمپنیوں نے 33مسافروں ٹرینوں میں سے 14کی بولی ہی نہیں دی تھی ، مسافر ٹرینیں نئے رولز کے تحت دی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق جب تک مسافر ٹرینیں ریلوے پاکستان چلاتا رہا تو مسائل اور معیاری کام نہ ہونے ، تیل،پرزہ جات کی مبینہ چوری افسران کی بھاری تنخواہوں ، ملازمین کی زیادہ تعداد اور چندمنافع بخش روٹ نہ ہونے ، ناقص سروس کے باعث ٹرینوں کے اخراجات کے پیسے بھی نہیں نکلتے تھے جس کی وجہ سے مسافر ٹرییں کوشش کے باوجود خسارے میں جارہی تھیں جبکہ نجی کمپنیوں اور پراکس کو دینے کے بعد یہ ان کی ذمہ داری ہوگی وہ مسائل کو حل کریں اور ایک فکسڈ اماونٹ کے بدلے مسافر ٹرینوں کے نظام کو چلائیں ۔