کمیٹی،SUGF کی مرکزی و ضلعی کمیٹیوں کے ہمراہ 26 دسمبر کو باغ جناح میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے جلسہ گاہ کی تیار ی اور سجانے کے عمل کا باقا عدہ آغازکردیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں گراونڈ کی سطح ہموار کرنے کیلئے ٹریکٹرچلایا جارہا ہے جبکہ صفائی ستھرائی اور الیکٹرک پول لگائے جارہے ہیں، آج سے جلسہ گاہ میں عارضی کیمپ بھی لگایا جاچکا ہے جہاں سے 24گھنٹے جلسہ گاہ کی تیارو یوں کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ 26دسمبر سے قبل جلسہ گاہ کی تیاری کا عمل مکمل کرلیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر کو مہاجر چموں، بینرز اور ہوڈنگز سے سجانے کا عمل جاری ہے جس میں مہاجر عوام کی جستجوں اور لگا دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ مہاجر قوم کا باغ جناح میں ہونے والا جلسہ قوم کی مایوسی اور ناامیدی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریگا جبکہ قوم کو آفاق احمد جلسے میں اہم سر پرائز دینگے۔انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ 26دسمبر کا جلسہ مہاجر مخالف قوتوں کیلئے واضح پیغام ہوگا کہ شہر قائد کل بھی مہاجر قوم کا قلعہ تھا اور آئندہ بھی اس حق سے کوئی محروم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری طریقے سے اقتدار کے ایوانوں اور طاقت کے زور پر شہر قائد کے وسائل و اختیارات پر غیر مقامی افراد کو مسلط کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مہاجر قوم منقسم ہے جو کہ دھوکے سے زیادہ کچھ نہیں آج بھی منصفانہ انتخابات اورمیرٹ کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم کی جائے تو اس شہر کو محروم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ26دسمبر کے جلسے کے بعد مہاجر مخالف سازشیں کرنے والوں کے خواب صرف خوب بن جائیگا اور مہاجرقوم ایک بار پھر 1986والی قوت بن کر نہ صرف ابھرے گی بلکہ مخالفین پر ثابت کردیگی کہ مہاجر قوم پر عزم اور باحوصلہ ہے جسے طاقت یا اختیارات کے بل پر جھکایا نہیں جاسکتا۔
شاہد فراز
جلسہ گاہ کی تیار ی کے عمل کا آغازکردیا گیا ، شاہد فراز کراچی (نیوز رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے وائس چیئر مین شاہد فراز نے سینٹرل
Dec 23, 2021