اورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم اقدام 

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے  بینکوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حامل اورسیز سرمایہ کاروں کو میوچل فنڈز اور نجی پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرنے کے لئے علیحدہ سے ڈسٹری بیوشن لائسنس حاصل کرنے کی شرط ختم کردی ہے۔یہ رعایت اور سیز پاکستانیوں کے لئے پاکستان کے فنانشل سیکٹر بشمول ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے زیر انتظام میوچل فنڈ اور پرائیویٹ پنشن انڈسٹری میں سرمایہ کاری کو سہل کرنے اور سرمایہ کاروں کی تعداد کے پیش نظر فراہم کی گئی ہے۔ تاہم، یہ اجازت صرف ان بینکوں کے لئے ہے جو  کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنے کے لئے اہل ہیں۔ واضح رہے کہ روشن ڈیجیٹل کے علاوہ دیگر اکاوئنٹ سے فنڈز کی ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو منتقلی کے لئے  سیکیورٹیز اینڈ فیوچر ایڈوائزر ریگولیشنز، 2017 کے لائسنس کا حصول ضروری ہے۔ اس قدم کے نتیجے میں  بنکوں کو سرمایہ کاریوں کو راغب کرنے میں سہولت حاصل ہو گی اور اورسیز پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک مساوی سہولت حاصل ہو گی جبکہ غیر ملکی ترسیلات زر میں  بھی اضافہ ہوگ

ای پیپر دی نیشن