وزیراعظم عمران خان آج لاہورکادورہ کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب چودھری سرور اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی جائےگی۔ وزیراعظم کوپنجاب میں امن وامان کی صورتحال پربریف کیا جائےگا۔وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر ہاؤس میں اوورسیز گلوبل کنونشن میں بھی شریک ہوں گے۔