کراچی (نیوز رپورٹر) چند روز قبل شیرشاہ دھماکے میں زخمی ایک اور شخص دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 تک جاپہنچی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت جمیل احمد کے نام سے ہوئی، جاں بحق شخص کا تعلق راجن پور سے تھا، جو کراچی میں محنت مزدوری کی غرض سے رہائش پذیر تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام تر ضابطے مکمل کرنے کے بعد جمیل احمد کی میت کو آبائی علاقے راجن پور روانہ کردیا گیا ہے، شیر شاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس واقعے میں تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔