سکھر (بیورورپورٹ) سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ ،اعجازجکھرانی ،فرخ شاہ ودیگر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت، 17 اور 18 جنوری تک ملتوی تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے پیپلزپارٹی رہنماؤں خورشید شاہ ،اعجاز جکھرانی ،فرخ شاہ و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز کی الگ الگ سماعت کی خورشید شاہ ،ان کے صاحبزادوں فرخ شاہ ،زیرک شاہ،صوبائی وزیر ویس شاہ سمیت اٹھارہ ملزمان کے خلاف ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد اثاثے بنانے کے دائر ریفرنس کی سماعت کے موقع پر ایم پی اے فرخ شاہ و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم خورشید شاہ اسلام آباد اور صوبائی وزیر اویس شاہ کراچی میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے عدالت نے کچھ دیر تک سماعت جاری رکھنے کے بعد سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کردی اسی طرح اعجاز جکھرانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کے دو ریفرنسز کی سماعت کی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے کچھ دیر تک سماعت کے بعد عدالت نے سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ بعد ازاں اعجاز جکھرانی نے کہاہے کہ ایم کیوایم والوں نے کراچی کا جو حال کیا اس پر بات کرنے کے بجائے لسانیت کی بات کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور اصولوں کی بات کرتی ہے وہ کبھی لسانیت کی حامی نہیں رہی ہے ایم کیو ایم والے بتائیں کراچی میں تجاوزات کس نے کرائیں اور نالوں پر گھر کس نے تعمیر کرائے ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے میں ووٹوں کی گنتی کا حکم تین سال پہلے جاری ہوا تھا لیکن اس پر عملدرآمد اب ہورہاہے ری کاؤنٹنگ کرانا میرا حق ہے اگر تین سال بعد ری کاؤنٹنگ ہورہی ہے تو محمد میاں سومرو کیوں گھبرارہے ہیں محمد میاں سومرو تین سال سے جعلی مینڈیٹ پر وزیر بنے ہوئے ہیں اور مراعات و سہولیات لے رہیہیں ان کو اس کا حساب دینا پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی جھوٹے ریفرنسز اور کیسز بنانے تک محدود ہے لیکن وہ قومی ادارہ ہے اسے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہیئے۔
اثاثہ جات کیس، اعجاز جکھرانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت پیش
Dec 23, 2021