موقع دیا گیا تو حکومت چلاکر دکھائینگے، زرداری

نواب شاہ(نامہ نگار) پاکستان میں غربت ہے عوام کے حالات زندگی خراب ہیں طے کیا جائے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے ،سابق صدر آصف علی زرداری کا زرداری ہائوس میں منتخب نمائندوں،پارٹی عہدیداروںاور معزز شخصیات سے خطاب،انہوں نے کہا کہ ہمیں انجینیئرنگ الیکشن میں پھنساکر اپنے لوگوں کو جتوایا گیا،خیر ہے ہم نے بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھا  پیپلز پارٹی نے کبھی اپنے منشور سے ہٹ کر کام نہیں کیا ہمیں سفر کی جدوجہد میں ساتھ چلنا ہے،زندگی کے سفر میں اپ ڈائون چلتا رہتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت اور موجودہ دور حکومت میں فرق صاف ظاہر ہے ،ہمارے وقت اشیائے صرف کی قیمتیں کیا تھیں اور آج کیا ہیں ،آگے کیسے بڑھنا ہے ،ملک کو کیسے چلانا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نے اقتدار میں آنے سے پہلے دعویٰ نہیں کیا تھا کہ18ویں ترمیم لائونگا،بلوچستان کو اس کے حقوق دونگا،کے پی کے کو اس کا اصل نام دونگااگر میں یہ اعلانات اقتدار سے پہلے کرتا تو مجھے اقتدار میں آنے ہی نہیں دیا جاتا،الحمد للہ تاریخ میں ہم نے وہ کام کئے جو ان سے نہیں ہوتے ،اس وقت ملک چل نہیں رہا ہے لیکن اگر ہمیں اقتدار دیا جائے تو ہم اسے چلاکر دکھائینگے،آپ کے ووٹ کی طاقت سے ایک بارپھر ملک کی باگ ڈور پیپلزپارٹی کے ہاتھوں میں ہوگی اس تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا ہم اسے تباہی سے نکالینگے ہمارے پاس تیل،گیس،کوئلہ سمیت سب معدنیات اور وسائل ہیںمگر حکومتی غلط پالیسیوں نے ستر سال میں اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا اس حکومت نے پہنچایا ہے،اس دفعہ ہم نے ایسا ماسٹر پلان بنایا ہے کہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائیگاانہوں نے کہا کہ سندھ ہی ملک کو چلا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن